گلیانہ (نامہ نگار) کوٹلہ برادران کو ممکنہ طور پر 48 چیئرمینوں کی حمایت حاصل ہو گئی ہے اس سلسلہ میں چوہدری عابد رضا ایم این اے اور چوہدری شبیر احمد ایم پی اے نے ضلع بھر کا دورہ کیا۔
ذرائع کے مطابق کوٹلہ برادران کو ضلع بھر سے آزاد چیئرمینوں کے علاوہ این اے 107، پی پی 112، پی پی 110، اور این اے 105، سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے چیئرمینوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔
گزشتہ روز آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے تین چیئرمینوں یوسی چک کمالہ، یوسی صابووال اور یوسی روپیری نے بھی عابد رضا گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔