کھیل کے فروغ کے حوالے سے ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہے۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on May 9, 2014 By Nasir Mehmood سٹی نیوز
کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی کھیل کے حوالے سے خدمات ناقابل فراموش ہیں ،ڈاکٹر شاہ پیشے سے ڈاکٹر اور معروف سرجن تھے مگر و اپنے پیشے سے ہٹ کر صحت مندمعاشرے کے قیام اور کھیل کے ہر شعبوں کو فروغ دینے کے لئے اپنے توانائیاں وقف کیاان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے اورنگ زیب سلطان اکیڈمی اور پاکستان اکیڈمی سوشل اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم یادگاری انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی اہلیہ معروف سرجن ڈاکٹر ریحانہ شاہ ،ایجوکیشنل فرینڈ ز کے محمد عمر ،سعید عالم ،ڈاکٹر مجتبیٰ ،معراج الحق ،عتیق صدیقی ،ایس ایم عادل ،نہال جعفری ،سہیل الرحمن ایڈوکیٹ ،شہزاد احمد اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزر ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان بھی موجود تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اورنگزیب سلطان نے بتا یا کہ ٹورنامنٹ میں شہر کراچی کے اسکولوں اورکالجز کے طلباء کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں شرکت کرینگی۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی اور اختتامی میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس فیڈرل بی ایریا میں منعقد ہوگا ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ سرجن ڈاکٹر ریحانہ محمد علی شاہ الیون بمقابلہ نشاط محمد ضیاء قادری (حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ) الیون کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ میں ایجوکیشنل فرینڈآف پرائیویٹ اسکول بمقابلہ سعید عالم الیون اور پاکستان ہیلپ لائن الیون بمقابلہ ڈاکٹر مجتبی الیون کھیلا جائے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرجن ڈاکٹر ریحانہ شاہ نے کہاکہ پر آشوب دور میں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ایک احسن قدم ہے اس کے ذریعے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.