مصطفے آباد/للیانی کی خبریں 14/7/2015

Nadeem Sthi

Nadeem Sthi

مُصطفٰے آباد/للیانی (ناصر حُسین سندھوسے) کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ اور علاقہ کے نوجوانوں کی جسمانی نشونما کے لیئے ساڑھے اٹھارہ ایکڑ پر مشتمل سپورٹس کمپلیس کی تعمیر کا کام شروع کروا دیا ہے۔سات کروڑ کی لاگت سے پایہ تکمیل پہنچنے والا یہ سٹیڈیم اپنی انفرادیت کے حوالہ سے علاقہ بھر میں واحد سٹیڈیم ہو گا جس کی تعمیر میں خادم اعٰلی پنجاب میاں شہباز شریف ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار حلقہ 175 کے ایم پی اے یعقوب ندیم سیٹھی سے پریس کلب مُصطفٰے آباد کے وفد سے مُلاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کی طالبات ہائر سکینڈری سکول سے فارغ ہونے کے بعد اعلی تعلیم کے حصول کے لیے لاہور یا قصور جانے کی بجائے گھروں میں بیٹھنے پر مجبور ہوتی تھیں تا ہم ان کی سہولت کے لیئے گورئمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین مُصطفٰے آباد کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔جہاں ستمبر میں کلاسز کا باقاعدہ اجراء ہو جائے گا۔یعقوب ندیم سیٹھی نے کہا کہ نواحی گائوں بدر پور،بھوجہ،کلیاں اور دیگر دیہاتوں کے لیے 32کروڑ روپے کے مزید منصوبے ہیں جس میں مذکورہ دیہاتوں کی نالیاں سولنگ اور سکولوں کی تعمیر و مرمت شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ دلی جذبے اور خلوص سے علاقہ کے مسائل کو حل کروانے کے لیے مزید تگ و دو جاری ہے۔عوامی خدمت سمجھ کر سیاست کر رہا ہوں کبھی انتقامی سیاست نہیں کی۔اس موقع پر انہوں نے شہدائے ستمبر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سٹیج ڈرامہ کروانے کا بھی اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مُصطفٰے آباد/للیانی (ناصر حُسین سندھوسے) مُصطٰے آباد کے شہریوں کا یکطرفہ دورہ کر کے برائے نام کاروائی کرنے پر ڈرگ انسپکٹر کے خلاف سخت احتجاج۔شہریوں کے مطابق پنجاب ہیلتھ کمیشن کی ہدائیت پرگزشتہ جُمعہ کے روز ڈرگ انسپکٹر ثناء اللہ سیف نے مُصطفٰے آباد میں چھاپے مارے اور مین فیروز پور روڈ پر دو میڈیکل سٹور سیل کر دیئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈرگ انسپکٹر مُبینہ طور پر جُمعہ کے روز آئے کیونکہ اس روز شہر کے باقی تمام میڈیکل سٹورز کی چھٹی ہوتی ہے جبکہ اندرون شہر میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار موجود ہے جو کہ جمعہ کے روز چُھٹی کرتے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں سٹورز مالکان سے ماہانہ وصول کیا جاتا ہے۔جس کی وجہ سے ان کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی۔ علاقہ مکینوں نے اس یکطرفہ کارواائی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سمیت مُتعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مُطالبہ کیا ہے۔