مری(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں نے کرکٹ بھی کھیلی اور ملک کو ایٹمی طاقت بھی بنایا،نوجوان ملک میں انقلاب لے کر آئیں گے۔مری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ زرداری صاحب کہتے ہیں کہ نواز شریف مجھ پر تنقید کرتا ہیں میں ان سے پوچھتا ہوں کہ اپنی حکومت کا ایسا کوئی ایک کام بتا دیں جس کی میں تعریف کروں۔
جہالت،غربت ،دہشت گردی،لوڈ شیڈنگ،لاقانونیت کی تعریف نہیں کی جا سکتی،انھوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا اصل مجرم پرویز مشرف ہے ۔انھوں نے کہا کہ آج نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیے ملازمت کیلئے دھکے کھا رہے ہیں۔
اقتدار میں آکر انشااللہ نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے دیں گے۔پانچ سالوں کے دوران پنجاب کے علاوہ پورے ملک میں کرپشن ہوئی۔انھوں نے مری میں یونیورسٹی اور ہسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔