قصور (محمد عمران سلفی سے) تھانہ گنڈاسنگھ والا پولیس نے ڈکیتی ،رابری اور اسلحہ ناجائز کی ایک درجن سے زائد وارداتوں میں مطلوب عمران عرف مانی خطرناک ڈکیت گینگ کے 9 ارکان سرغنہ عمران عرف مانی ،عمرحیات ،شان عرف شانی،جاوید مسیح ،صابر عرف صابو،غلام قمر ،بابر ،شعیب اور سلیم کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز 4 عددپسٹل، 2 عدد بندوق، ایک کلاشنکوف، گولیاں و کارتوس اور مال مسروقہ نقدی تین لاکھ روپے نقدی،3 موٹرسائیکل ، 12 عدد موبائل فون، ٹی وی 2 عدد، DVD ،طلائی زیورات اور دیگر گھریلو قیمتی سامان کل مالیتی پانچ لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد سلیم وڑائچ نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملزم عمران عرف مانی نے اپنے دیگر ساتھیوں پر مشتمل ایک خطرناک ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا ۔جورات کے وقت گھروں میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر ہائوس ڈکیتی کی وارداتیں کرنے کے علاوہ راہزنی کی واردات کے دوران موٹرسائیکل اور دیگر سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے ملزمان نے علاقہ تھانہ گنڈاسنگھ والا ،کھڈیاں ، عثمانوالا اور صدرقصور میں وارداتوں کا بازار گرم کر رکھا تھا جوگنڈاسنگھ والا پولیس نے ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پرایس ایچ او گنڈاسنگھ والا طارق بشیر چیمہ کی زیر نگرانی عمران عرف مانی گینگ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے ما ل مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا ہے۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے ایک درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ نمایاں کارکردگی کے حامل افسران و ملازمان کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے جارہے ہیں۔