گاندھی جی کو قتل نہ کیا جاتا تو وہ پاکستان کا دورہ کرتے، پوتے کا بیان

Raj Mohan Gandhi

Raj Mohan Gandhi

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کو آزادی دلانے میں نمایاں کردار ادا کرنے والے کانگریس کے رہنما موہن داس کرم چند گاندھی کے پوتے راج موہن گاندھی نے کہا ہے کہ گاندھی جی کو قتل نہ کیا جاتا تو وہ پاکستان کا دورہ کرتے۔

گاندھی جی کے پوتے راج موہن گاندھی نے بتایا کہ جنوری 1948ء میں گاندھی جی کو قتل کر دیا گیا، وہ چند ماہ اور زندہ رہتے تو پاکستان کا دورہ کرتے اور قائد اعظم محمد علی جناح انہیں خوش آمدید کہتے۔

گاندھی جی کے پوتے کا مزید کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔