گینگ وار لیاری کی ترقی میں رکاوٹ ہے، وزیرِ اعلی سندھ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے گینگ وار کو لیاری کی ترقی میں رکاوٹ قرار دے دیا ہے، انہوں نے شرپسندوں کیخلاف تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔وزیرِاعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی باالخصوص لیاری میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ ڈی جی رینجرز،ایڈیشنل آئی جی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہ شریک ہوئے۔

وزیرِاعلیٰ سندھ نے لیاری میں وویمن پولیس اسٹیشن سمیت پانچ نئے پولیس اسٹیشنزکے قیام، لیاری ڈولپمینٹ پیکیج کیلئے پانچ سو ملین روپے کی منظوری دی جبکہ وزیرِاعلی سندھ نےحساس پولیس اسٹیشنز پرتعینات اہلکاروں کیلئے جون دوہزار چودہ سے خصوصی الاؤنس کی تاریخ میں توسیع کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مذموم عناصر ٹارگٹڈ آپریشن کی کامیابیوں کو سبوتاژ کرنا چاہئے بلا تفریق ٹارگٹڈ آپریشن تیز کیا جائے۔

آئی جی سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، صرف لیاری میں پولیس مقابلوں کے دوران 132دہشتگرد مارے گئے ہیں۔