لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث ملزمان سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹس میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اجتماعی زیادتی کیس کے تمام ملزمان پکڑے گئے ہیں جب کہ مرکزی ملزم عدنان ثنااللہ کو گزشتہ رات حراست میں لیا گیا جس کے بعد ملزمان کے نمونے لے کرفرانزک لیب بھجوائے گئے ہیں جس کی رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں، کیس کی تحقیقات کے لئے باصلاحیت پولیس افسران پرمشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور کیس مکمل شفاف اور انصاف پر مبنی ہوگا۔