کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے ملزم شاہد بکک کو 18 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے ملزم شاہد بکک کے خلاف 4 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت کیس کا شریک ملزم احسان مہاجر اور شاہد بکک کی ضمانت دینے والا ضامن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم شاہد بکک کے خلاف تھانا گلبرگ میں چار مقدمات درج ہیں اور ملزم چاروں مقدمات میں مفرور ہے۔
عدالت نے مفرور ملزم کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔