گینگسٹر گرل کنگنا رناوٹ کی رومانٹک فلم کوئین کا پہلا ٹریلر جاری

Kangna Rnaut

Kangna Rnaut

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی گینگسٹر گرل کنگنا رناوٹ رجو سے رانی بن گئیں۔کنگنا رناوٹ کی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم “کوئین” کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکار وکاس بہل کی اس فلم میں کنگنا کے ساتھ لیزا ہیڈن اور راجکمار یادو نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وکرم ادیتہ موٹانی اور انوراگ کیشپ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی رانی نامی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اکیلے ہی ہنی مون منانے پیرس اور ایمسٹرڈیم پہنچ جاتی ہے۔

امت ترویدی کی موسیقی لیے یہ فلم کوئین ویاکوم 18 موشن پکچرز کے تحت اگلے سال 28 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ واضح رہے کہ اس فلم کیلئے خود کنگنا رناوٹ نے انویتا دت کے ساتھ مل کر ڈائیلاگز تحریر کیے ہیں۔