گانے”تو میرے اغل بغل ہے”کی وڈیو جاری

Tu Mere Agal Bagal Hai Song

Tu Mere Agal Bagal Hai Song

نئی دہلی (جیوڈیسک) این جی ٹی شاہد کپور ایک بار پھر سلور اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہوگئے ہیں جن کی الیانا ڈی کروز کے ساتھ نئی رومانٹک کامیڈی فلم” پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو” کے ٹریلر کے بعد پہلے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ ارشاد کامل کے تحریر کردہ” تو میرے اغل بغل ہے” کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف گلوکار میکا سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں شاہد کپور بیچ سڑک ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ گانے سمیت فلم کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔

رائٹر وہدایتکار راجکمار سنتوشی کی اس فلم کو سدھارتھ رائے کپور، رونی اسکریو والا اور رمیش تروانی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس میں شاہد اور الیانا کیساتھ درشن جری والا، پدمنی کولہاپوری اہم کرداروں ادا کر رہے ہیں جبکہ راک اسٹار ہیروئن نرگس فخری آئٹم سونگ میں بحیثیت مہمان اداکارہ جلوہ گر ہوں گی۔

فلم میں شاہد کپور پولیس انسپکٹر وشواس راکی خاکی وردی میں نظر آرہے ہیں جو دراصل ایک اداکار ہے اور پولیس والے کا رول نبھارہا ہے۔ ہلکے پھلکے ایکشن، کامیڈی اوررومانس سے بھرپور یہ فلم رواں سال 20 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔