کوڑا کرکٹ اور بلڈنگ میٹریل پھیلانے کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لایا جائے
Posted on February 2, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
کراچی (شاہ فیصل) ضلع کورنگی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی خصوصی ہدایت پر جاری صفائی و ستھرائی اور سرسبز ماحول کے حوالے سے انتظامات تیزی سے جاری ہیں آج سے ضلع کورنگی میں قائم تمام گوٹھوں میں صفائی وستھرائی سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات کے ساتھ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا ہے کہ تمام علاقوں میں بلاتفریق بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور ضلع میں بسنے والے لوگوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے ساتھ علاقائی مسائل کے حوالے سے درپیش شکایات کا ازالہ ممکن بنا یا جائے گا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ شاہ فیصل ،لانڈھی اور کورنگی زونز میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ھوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تمام زونز کے محکما جاتی افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غالم رسول نے کہا کہ ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی بلا رنگ و نسل و مذہب ہر شخص کو فراہم کیا جائے گا۔
اس حوالے سے کسی بھی علاقے سے تفریق نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی خصوصی ہدایت پر جاری صفائی وستھرائی مہم کا دائرہ تمام علاقوں تک پھیلا دیا گیا آج سے ضلع کورنگی کے تمام گوٹھوں میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ صفائی و ستھرائی کے حوالے سے خصوصی مہم چلا نے کے مقصد صاف ستھرے صحت مند ماحول کی افادیت کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کی جائے تاکہ عوامی تعاون کے ذریعے صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کو فروغ دیا جاسکے مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کے معائنے کے موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے عوام سے اپیل کی کہ ضلع کورنگی کو صاف ستھرا اور سرسبز بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کیا جائے تاکہ باہمی تعاون اور اشتراک کے ذریعے ضلع کورنگی کو شہر قائد کا مثالی ضلع بنا یا جاسکے۔