کراچی : ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے بلدیہ کورنگی کا اقدام ملیر ندی اور علاقائی سطح پر کچرا پھنکنے اور جلانے والوںکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کا اعلان ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ صفائی وستھرائی اور عوامی زندگیوں کے تحفظ کے لئے قدرتی ماحول کو آلودہ بنا نے جیسے اقدامات کی روک تھام کی اشد ضرورت ہے۔
سڑکوں اور گلیوں میں کوڑا کرکٹ پھیلانا اور کچرے کو آگ لگا نے سے قدرتی ماحول زہر آلود ہورہا ہے جس کی وجہ سے انسانی زندگی شدید متاثر ہورہی، بلدیہ کورنگی تحفظ ماحولیات کے حوالے سے کوڑا کرکٹ پھیلانے ،کچرے کو آگ لگانے جیسے اقداما ت پر پہلے ہی پابندی عائد کرچکی ہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم رضا کے ہمراہ شاہ فیصل اور لانڈھی زون کا تفصیلی دورہ کرکے جاری خصوصی صفائی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ملیر ریور برج پر شاہ فیصل اور کورنگی زون کے باہمی تعاون سے جاری صفائی و ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ بھی کیا اور ہدایت کی کہ فلائی اوور ،انڈر پاسز اور اوور ہیڈ برج پر صفائی وستھرائی کے عمل کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا یا جائے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کی خصوصی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ ضلع کورنگی کی حدود میںصفائی وستھرائی کو اولین ترجیح بنایا جائے۔
انہوں نے متعلقہ ذمہ دران کو تاکید کی صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کی جائیگی صحت مند ماحول کے حوالے سے عوامی شکایات پر ذمہ دران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائیگی ایڈمنسٹریٹر غلام رسو ل نے کہاکہ ضلع کورنگی میں کوڑا کرکٹ پھیلانے اور کچر کو آگ لگا نے کی روک تھام کی ذمہ داری علاقائی سطح پر تعینات سنیٹری سب انسپکٹرز ہوں گے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں۔