کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ہر ولی مومن اور اس کی قبر جنت کا باغ ہے۔ حکیم فیض محمد چشتی جماعت اہل سنت کا سرمایا اور آپ سچے عاشق رسول تھے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی ، مولانا محمد ارشاد اویسی اور مولانا غلام فرید چشتی نے گزشتہ روز جماعت اہل سنت کے ضلعی ناظم خدمت خلق حکیم مولانا فیض محمد چشتی مرحوم کی قل خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موت کا مزہ ہر ذی روح نے چکھنا ہے۔ لیکن دنیا میں کئی ہستیاں ایسی بھی آئیں کہ جن کے پاس عزرائیل نے آکر دروازہ کھٹکھٹایا اور اجازت مانگی۔ کچھ لوگ جب اس دنیا سے چلے جاتے ہیں تو پھر پورا علاقہ ان کے غم میںآبدیدہ ہو جاتا ہے۔ حکیم فیض محمد چشتی مرحوم جماعت اہل سنت کے مخلص کارکن اور سچے عاشق رسول تھے۔ زمانۂ طالب علمی انجمن طلباء اسلام سے لے کر جماعت اہل سنت تک پوری زندگی نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کیلئے کوشاں رہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ قرآن خوانی میں پیر میبل شریف ضیاء الدین چشتی ، پیر آف چھتر شریف سید غلام رسول شاہ ، پیر آف سواگ شریف صاحبزادہ نور الحسن ، صاحبزادہ محبوب الحسن ، صاحبزادہ وسیم الحسن ، سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ ، ایم پی اے شہاب الدین خان سیہڑ ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ، ملک خواجہ بخش جوتہ ، طارق محمود پہاڑ ، چوہدری قیصر ارشاد ، ملک جاوید سواگ ، فروز علی خان ، حاجی محمد اصغر خان سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ قبل ازیں جنوبی پنجاب کے معروف نعت خواں حاجی نذیر احمد نذیر نے نعتیہ کلام اور مرحوم کیلئے مرثیہ پیش کیا۔ آخر میں پیر ضیاء الدین چشتی پیر آف میبل شریف نے مرحوم کے صاحبزادے کی دستار بندی کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کروڑ لعل عیسن( نامہ نگار) حکومت بارشوں اور ژالہ باری سے فصلات کو ہونے والے نقصانات کا فی الفور ازالہ کرتے ہوئے کاشتکاروں کو سبسڈی دے۔ آبیانہ اور عشر معاف کیا جائے۔ یہ بات سابق تحصیل ناظم سردار سجاد احمد خان سیہڑ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے گندم ، چنے اور آم کی فصلات کو شدید نقصان پہنچا ہے جس پر کاشتکار سخت پریشان ہیں۔ حکومت متاثرہ علاقوں کے کاشتکاروں کی فی الفور امداد کرے۔ آبیانہ اور عشر معاف کیا جائے۔