لہسن پر گلاؤ کی بیماری کے حملے کا خدشہ

Garlic

Garlic

فیصل آباد (جیوڈیسک) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بہتر پیداوار کیلئے لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اور نقصان رساں کیڑوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کیے جائیں کیونکہ لہسن کے پتوں اور تنے کے گلاؤ کی بیماری فصل پر کسی بھی مرحلے میں حملہ آور ہو سکتی ہے

لیکن مرطوب موسم زیادہ خطرناک ہوتا ہے جبکہ نمدار موسم میں اس بیماری کے جراثیم پتوں اورتنوں پر بھورے رنگ کے دھبوں کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں اور بعد میں ان کا رنگ سرخی مائل سا ہو جاتا ہے جس کے بعد متاثرہ پتے اور تنے گلنے سڑنے لگتے ہیں اور بیماری کی شدت کی صورت میں پودا مر جاتا ہے۔ لہسن کی گٹھیوں کا سائز چھوٹا رہ جاتا ہے اور پیداوار کم ہو جاتی ہے۔