گھارو میں نامعلوم افراد کی اخبارات لانے والی وین پر فائرنگ، 3 زخمی

THATTA

THATTA

گھارو (جیوڈیسک) گھارو میں نامعلوم افراد نے اخبارات لانے والی وین پر فائرنگ کردی۔ جس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی سے گھارو اخبارات لانے والی وین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں وین میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔