گیس بندش کے خلاف گلستان کالونی کے مکینوں کا مظاہرہ

Gas

Gas

لاہور (جیوڈیسک) گھریلو صارفین کو گیس کی مسلسل چار ماہ سے بندش کیخلاف گزشتہ روز گلستان کالونی فیروز پور روڈ کے مکینوں نے غازی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا

ٹائر جلا کر فیرو ز پور روڈ بلاک کر دی جس کی وجہ سے دور دور تک گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین نے سوئی ناردرن حکام کیخلاف نعرے بھی لگائے۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ وہ سوئی گیس حکام کو درخواستیں دے کر تنگ آ چکے ہیں مگر کسی جگہ شنوائی نہیں ہوئی جس پر تنگ آ کر ہم سڑکوں پر نکل آئے ہیں، اگر گیس بحال نہ کی گئی تو سوئی گیس کے دفتر کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائینگے۔