گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں اوگرا کو بھجوا دیں

SSGC

SSGC

اسلام آباد (جیوڈیسک) گیس کمپنیوں نے منافع کے ساتھ گیس چوری کی قیمت بھی عوام کی جیب سے پوری کرنے کی ٹھان لی ہے، سوئی سدرن نے گیس قیمتوں میں 24 فیصد اورسوئی نادرن گیس نے 47 فیصد اضافے کی درخواستیں اوگرا کو بھجوا دیں ۔

اوگرا کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن نے یکم جولائی سے گیس کی قیمت میں 108 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا مطالبہ کیا ہے ، اور اوسط قیمت جو اس وقت 434 روپے 84 پیسے ہے بڑھا کر 538 روپے 73 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔

سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 179 روپے 55 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے، جسے اوسطا 375 روپے 9 پیسے سے بڑھا کر 554 روپے 64 پیسے فی ایم ایم بی یو کرنے کی درخواست کی ہے، اوگرا گیس قیمتوں میں اضافے کی درخواستوں کی سماعت کے بعد اپنے فیصلے سے وزارت پٹرولیم کو آگاہ کرے گا۔