گیس کا بحران شدید، نان ایکسپورٹ صنعتوں سمیت نجی بجلی گھروں کو سپلائی معطل
Posted on October 9, 2021 By Majid Khan کاروبار, کراچی
Power Plants
کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جس کے بعد تین دن کے لیے نان ایکسپورٹ صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی۔
سندھ میں بھی گیس بحران کی وجہ سے سوئی سدرن کوگیس پریشرمیں شدید دشواری کا سامنا ہے جب کہ سوئی سدرن کو آرایل این جی سپلائی میں بھی کمی کا سامنا ہے۔
گیس بحران کے پیش نظر نان ایکسپورٹ صنعتوں سمیت نجی بجلی گھروں کوبھی گیس کی سپلائی پیر تک بند کردی گئی ہے جو پیر کی صبح 8 بجے تک بحال کی جائے گی۔
ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ سمندرمیں تیز لہروں کے باعث ایل این جی کےجہازکی آمد میں تاخیر ہے،گیس کی کمی پرلوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت تقسیم کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھریلوصارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب ایف پی سی سی آئی نے سوئی سدرن کی جانب سے تین دن کے لیے صنعتوں کو غیراعلانیہ گیس کی بندش کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com