گیس کا شدید بحران، کراچی میں شہری سڑکوں پر نکل آئے
Posted on December 16, 2021 By Majid Khan کراچی, مقامی خبریں
Gas Crisis
کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی قلت برقرار ہے جس کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
گھریلو صارفین کو ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے وقت دن بھر میں 3 بار گیس کی فراہمی کا حکومتی اعلان صرف اعلان ہی رہ گیا ہے۔
کراچی میں گیس کی عدم فراہمی کے خلاف شہری سڑکو ں پر آگئے ہیں، گارڈن کے رہائشیوں نے گیس کی عدم فراہمی کے خلاف نشتر روڈ پر احتجاج کیا۔
احتجاج میں شامل رہائشیوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں گیس نہیں آ رہی، سلینڈر خرید نہیں سکتے کھانا کیسے بنائیں اور کیا کھائیں؟
دوسری جانب گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کے لیے سوئی ناردرن نے کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس فراہمی معطل کر دی ہے۔
ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سردی بڑھنے پر گھریلو طلب میں اضافے کے بعد منظور شدہ لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے مطابق کیا گیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com