اسلام آباد (جیوڈیسک) گیس کی شدید طلب کے دوران اینگرو ایل این جی ٹرمینل 60 گھنٹے کی مینٹیننس کے لیے بند کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹرمینل جمعرات کی صبح بند کیا گیا ہے جو ٹرمینل 16 فروری رات 8 بجے دوبارہ کام کا آغاز کرے گا۔
ٹرمینل کی بندش کے سبب پنجاب کے لیے گیس سپلائی میں تقریباً 600 ملین مکعب فٹ گیس کی قلت ہو جائےگی اور اس کمی کو پورا کرنے کے لیے پاکستان گیس پورٹ ٹرمینل سے 200 ملین مکعب فٹ اضافی گیس سپلائی سوئی نادرن کے لیے شروع کردی گئی ہے۔