پیرمحل کی خبریں 28/2/2015

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) گیس لیکج سے مرد سمیت دوخواتین جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق محلہ اپر کالونی کے رہائشی محمد طیب کی بیوی روبینہ امور خانہ داری کیلئے کچن میں گئی تو جیسے ہی آگ جلائی تو کچن گیس لیکج کی وجہ سے آگ کی لپیٹ میں آ گیا جس کے نتیجہ میںروبینہ بی بی جھلس گئی جس کو بچانے کیلئے محمد طیب کی بیٹی ثانیہ اور محمد طاہر کچن میں پہنچے تو وہ بھی آگ کی لپیٹ میں آکر بری طرح جھلس گئے جن کوابتدائی طبی امدا کیلئے سول ہسپتال داخل کروا دیاجہاں ان کی حالت مخدوش ہونے کے پیش نظرالائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) فائونڈیشن ہسپتال کی 10ویں سالگرہ کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ،جسکے مہمان خصوصی یو کئیر فائونڈیشن برطانیہ کے چیئرمین عبدالرزاق تھے ،جبکہ تقریب میں چیف ایگزیکٹو میاں کمال الدین ،ایم ایس ڈاکٹر عمر ذیشان ،چوہدری خالد ،چوہدری لیاقت علی ،انجمن شہریاں کے صدر میاں محمد احسان الحق برکی ،ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر میاں منظور احمد ناز، میاں اسد حفیظ سمیت ڈاکٹرز اور صحافیوں نے شرکت کی ،میاں کمال الدین نے تقریب سے خطاب کے دوران بتایا کہ مذکورہ ہسپتال میں ٹی بی کے مریضوں کے ساتھ ساتھ غریب اور نادار لوگوں کا علاج معالجہ بھی مفت کیا جاتا ہے ،جب 10سال قبل ہسپتال کا آغاز ہوا تھا اس وقت 6ہزار مریض تھے اور اب مریضوں کی تعداد 80ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ،انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں لگائے گئے حالیہ فری آئی کیمپ کے دوران 702مریضوں کا چیک اپ کیا گیا ،جن میں سے 75مریضو ں کا آپریشن کیا گیا ،جبکہ مہمان خصوصی عبدالرزاق نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کے غریب ،نادار اور مستحق عوام کو علاج و معالجہ اور صحت کی سہولتیں بہم پہنچانے کیلئے خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان فائونڈیشن ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری محمد سرور کی بھرپور کاوشوں سے علاقہ کے لوگوں کو علا ج معالجہ اور صحت کی بہترین سہولتیں میسر آرہی ہیں ۔

News

News