لالہ موسیٰ : گیس اور بجلی کی بے جا لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کیلئے تحریک انصاف کے راہنمائوں کے لالہ موسیٰ کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی تنظیموںاور جماعتوںسمیت ،ڈاکٹرز،وکلاء اورتاجر براردری ،ویلفیئر سوسائٹیزسے رابطے شروع ،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما کنوینیئر اینٹی لوڈشیڈنگ کمیٹی لالہ موسیٰ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے راہنمائوں پر مشتمل رابطہ کمیٹی بنا دی۔
جو کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف لالہ موسیٰ میں بھرپور اور کامیاب احتجاج کرنے کیلئے لالہ موسیٰ کی جماعتوں اور تنظیموں سے رابطے کرے گی ۔رابطہ کمیٹی میں پی ٹی آئی لالہ موسیٰ کے صدر سہیل نواز خان،سید حسن رضا شاہ گیلانی،غلام عباس بھٹہ ،مرزا محمد شفیق، طاہر رفیق بٹ،سید تنویر عباس،لیاقت علی بھانوالیہ،محمد شعیب مغل،امجد نوید شیخ شامل ہیں۔
اسی سلسلہ میں پی ٹی آئی لالہ موسیٰ کا مشاورتی اجلاس بھی 27دسمبر بروز ہفتہ شام 04بجے انصاف مرکز لالہ موسیٰ میں ہوگا جس میں احتجاجی مظاہرے کا لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔