یکم جولائی سے گیس مہنگی ہو گی گھریلو صارفین متاثر نہیں ہونگے: وزیر پٹرولیم

Gas Prices

Gas Prices

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے یکم جولائی سے گھریلو صارفین کے سوا دیگر صارفین کیلئے گیس کی قیمت بڑھانا پڑیگی۔

انہوں نے کہا وزارت کو اوگرا کی طرف سے ردوبدل کی سمری کا انتظار ہے، اسکے بعد گیس کی نئی قیمتوں سے متعلق ایڈوائس جاری کی جائے گی۔ تاہم ہدایت کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس مہنگی نہیں کی جائیگی۔