گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف ملتان اور گوجرانوالہ کے شہریوں کا مظاہرہ

Gas Load Shedding Demonstrate

Gas Load Shedding Demonstrate

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر سے ستائی خواتین نے جی ٹی روڈ، فرید ٹاؤن چھچھر والی پل اور پنڈی بائی پاس کے قریب بورڈ کمپلیکس روڈ پر مظاہرہ کیا۔

ٹریفک بلاک کردی۔ خواتین نے ہاتھوں میں لاٹھیاں اور ڈنڈے اٹھا رکھے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں دو ماہ سے گیس بندش کا سامنا ہے۔ گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

ادھر ملتان میں سمیجہ آباد، ممتاز آباد، شاہ رکن عالم، گلگشت کالونی، زکریا ٹاؤن اور بوسن ٹاؤن کے لوگوں نے بھی گیس کی فراہمی نہ ہونے پر مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔