گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر فوری اقدامات اور انرجی بحران حل کرنے کیلئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں

لاہور : گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر فوری اقدامات اور انرجی بحران حل کرنے کیلئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں، شرح سود میں اضافہ سے سرمایہ کاری میں کمی واقع ہوگی،شرح سود میں اضافہ صنعتی اداروں کی مشکلات میں اضافہ کرئیگا، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے بیروزگاری بڑھے گی، پیاف فائونڈرز الائنس کی کامیابی تمام تاجران کی کامیابی ہے لیکن اب پیاف فائونڈرز ملکی صنعت کی ترقی کیلئے سخت اور اہم فیصلے کرئیگی ،صنعت کے مسائل پر کوئی سیاسی دبائو قبول نہیں کرئینگے موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے انڈسٹری کا پہیہ چلانے والے صنعت کار کو سہولتیں مہیا کی جائیں ،یہ باتیں ایوان صنعت و تجارت کے سرکردہ راہنمائوں اور پیاف فائونڈرز الائنس کے اہم سپوٹرز شیخ محمد ابراہیم ،شیخ محمد اسماعیل ،شیخ محمد حنین ،شیخ رحمان شوکت کی طرف سے پیاف فائونڈز الائنس کے پینل انجینئر سہیل لاشاری ،خواجہ خاور رشید ،راجہ حامد ،طلحہ طیب بٹ ،رضوان علی خالد ،محمدہارون ،محمد اکرم، نصیب احمد سیفی ،اعجاز احمد ممتاز،محمد علی میاں ،میں افضل ،مقصود بٹ ،حاجی عابد ،اعجاز احمد ممتاز ،بابر محمود چوہدری ،ظفر محمود ،محمد سعید ،خالد پرویز سمیت دیگر کی طرفسے لاہور چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کیلئے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کیلئے بھرپور جدوجہد اور کوششیں شروع کرنے کے عزم کو سراہتے ہوئے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد ابراہیم ،شیخ محمد اسماعیل ،شیخ محمد حنین ،شیخ رحمان شوکت نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں کیطرح معیشت چلانے اور ترقی کے اہم کردار صنعت کو ر کو عزت اور احترام دینا ہو گا۔