ملتان (جیوڈیسک) گیس کے شدید بحران کے باعث گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، جس پر شہریوں کا صبر بھی جواب دے گیا۔ ملتان میں نالہ ولی محمد، غریب آباد، بستی موہنہ کی رہائشی خواتین نے برتن اور ڈنڈے اٹھا کر مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر وہاڑی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔
مظاہرین نے لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے پر سوئی ناردرن آفس کے گھیراؤ کی دھمکی دی۔ پشاور میں پریس کلب کے سامنے پی کے تھری کے رہائشیوں اور بھانہ ماڑی کے عوامی نمائندوں نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے حکومت اور گیس حکام کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سوئی گیس حکام اپنا قبلہ درست کریں ورنہ جی ایم آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔