گیس مافیا نے ایل پی جی 46 روپے فی کلو مہنگی کر دی

LPG

LPG

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایل پی جی مافیا نے اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر قیمت میں 46 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔ اس خوفناک اضافے پر عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ حکومت نے غیر قانونی اضافے کا ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں اور پروڈیوسرز نے فی کلو قیمت میں 46 روپے اضافہ کر دیا ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 541 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 2082 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

ایل پی جی کی فی ٹن قیمت 46 ہزار روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ تین ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ انچاس ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا اور ایل پی جی مافیا نے قیمتوں میں بلاجوز اضافہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لوکل پیداواری گیس کو انٹرنیشنل قیمت پر بیچنا غریب عوام کیساتھ ظلم ہے۔ اگر حکومت نے قیمتوں میں اضافہ پر ایکشن نہ لیا تو قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔