سرگودھا (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے ضلعی صدر زبیر احمد گوندل، جاوید اقبال چیمہ اور محمودحسین اعوان نے صبح اور شام کے اوقات میں گھریلو صارفین کے لیے سوئی گیس کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے اسے محکمہ کی ہٹ دھرمی قرار دیا ہے۔
بچے سکولوں اور کالجوں جبکہ دفاتر کو جانیوالے مرد و خواتین بغیر ناشتے کے اپنی ڈیوٹیوں پر جانے پر مجبور ہیں۔ اسی طرح شام کے اوقات میں بھی خواتین کو کھانا بنانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ اگر محکمہ سوئی گیس نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو عوام ساتھ مل محکمہ کے دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔