گیس پائپ لائن منصوبے میں معاہدے کی پاسداری کی، ایرانی نائب وزیر تیل

Gas Pipeline

Gas Pipeline

تہران (جیوڈیسک) ایرانی نائب وزیر تیل علی مجیدی نے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبے میں ایران نے معاہدے کی پاسداری کی، امید ہے پاکستان بھی معاہدے کا احترام کرے گا۔

ایرانی نائب وزیر تیل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو منصوبے میں اپنی طرف کا کام تیزی سے مکمل کرنا ہوگا، پاکستان نے ایران پر عائد پابندیوں کے باوجود منصوبے پر دستخط کیے۔