گیس پائپ لائن منصوبہ زندہ ہے، ڈیڈ لائن میں توسیع ہوسکتی ہے: ایرانی وزیر پٹرولیم

Iran,Pakistan

Iran,Pakistan

تہران (جیوڈیسک) ایران کے وزیر پٹرولیم بیحان نمدار زنگانے نے کہا ہے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مردہ نہیں ہوا بلکہ زندہ ہے، پائپ لائن کی تعمیر کیلئے ڈیڈ لائن میں توسیع کی جاسکتی ہے، پاکستان نے 2 سال کیلئے توسیع کی درخواست کی ہے جس پر غور جاری ہے، دونوں اطراف سے مذاکرات کی ضرورت ہے۔

یہاں اقتصادی فورم کی سائیڈ لائن پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایران کی گیس برآمد کرنے کی پالیسی پڑوسی ممالک پاکستان، ترکی، افغانستان اور عراق کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان نے گیس پائپ لائن کی تعمیر کے حوالے سے دوسری ڈیڈ لائن میں 2 سال کی توسیع کی درخواست کی ہے، ہم نے ان کا یہ مطالبہ مسترد کیا تاہم یقیناً اس پر دونوں اطراف سے قانونی مذاکرات کی ضرورت ہے۔