رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں گیس لائنوں کو تباہ کئے جانے کا واقعہ کوئی پہلا نہیں۔ ایک دہائی سے گیس پائپ لائنیں دہشت گردوں کے نشانے پر رہی ہیں پاکستان میں سب سے زیادہ گیس پائپ لائنوں کو بلوچستان میں نشانہ بنایا گیا۔
میڈیا رپورٹس اور ایک محتاط اندازے کے مطابق صرف بلوچستان میں دس برسوں کے دوران 208 سے زائد بار گیس پائپ لائنوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سب سے حملے 2011 میں ہوئے جب 52 بار گیس لائنوں کو تباہ کیا گیا۔
2005 میں 5 حملے ہوئے، 2006 میں 19 بار لائنوں کو نشانہ بنایا گیا، 2007 میں گیس لائنوں کو 31 بار تباہ کیا گیا، 2008 میں بھی 31 بار ان گیس لائنوں کو نشانہ بنایا گیا، 2009 میں 29، 2010ء میں صرف 3،2012ء میں 23، 2013ء میں 10 حملے ہوئے، جبکہ رواں سال اب تک 5 بار گیس پائپ لائنوں کو تباہ کیا گیا ہے۔
ان پائپ لائنوں کی تباہی سے کتنا مالی نقصان ہوا؟ پائپ لائنوں کی مرمت پر کتنے اخراجات آئے؟ کیا ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کئے گئے ؟یہ علیحدہ سوالات ہیں۔