لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گیس اور بجلی کی فراہمی میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، انہوں نے ہدایت جاری کی کہ ٹیکسٹائل صنعت کو بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ آپٹما کے وفد نے ایوان وزیراعلی میں میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے حل کیلئے سرمایہ کاروں کا تعاون چاہئے، توانائی بحران کے حل کیلئے 29 جولائی کو انرجی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں مستقبل کا روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر کی حکومت سے ایل این جی کی درآمد پر کام ہو رہا ہے۔