گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ حل نہ ہوا، صارفین کو مشکلات

Gas

Gas

سرگودھا (جیوڈیسک) گیس پریشر کی کمی شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی، لوگ مہنگی لکڑی، کوئلے، بجلی کے ہیٹر اور سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سی این جی سٹیشنز بند ہیں اور صنعتوں کو بھی گیس فراہم نہیں کی جارہی اس کے باوجود گھریلو صارفین کیلئے 20,20 گھنٹے گیس پریشر میں کمی سمجھ سے بالاتر ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت کیخلاف سخت احتجاج کرینگے۔