اسلام آباد (جیوڈیسک) نگران وزیر پیڑولیم نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فارمولہ تیار کر لیا ہے ۔ اسلام آباد نگران وزیر پٹرولیم سہیل وجاہت حسین صدیقی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فارمولہ تیار کر لیا ہے جو آئندہ حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر پٹرولیم سہیل وجاہت حسین صدیقی نے بتایا کہ گیس قیمتوں میں اضافے کا فارمولہ ہر شعبے کیلئے متبادل فیول اور سبسڈی کو منظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔
وزیر پٹرولیم نے کہا کہ قدرتی گیس ایک سونا ہے جیسے پیتل کے بھائو بیچا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گیس چوری اور اس کا ضیاع روکنے کیلئے بھی قیمتوں کا بڑھایا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے فارمولے کے تحت مختلف شعبوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی شرح بھی بتائی۔