لاہور (جیوڈیسک) اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی گئی، قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیکر واپس لینے کا مطالبہ کر دیا گیا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی جانےوالی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اوگرا نے گیس مہنگی کر کے اٹھارہ ارب روپے کا اضافی بوجھ آئندہ سال صارفین پر منتقل کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے۔
اس پر پنجاب اسمبلی کا ایوان تشویش کا اظہار کرتا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے تا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ نہ ہو۔