کراچی (جیوڈیسک) گیس کی قلت کے سبب پٹرول کی کھپت بڑھ گئی ہے، بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے فرنس آئل کے استعمال میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، رواں مالی سال جولائی سے جنوری کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 12.3 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 11.2 ملین ٹن رہی تھی، پٹرول کی فروخت 16 فیصد، فرنس آئل کی فروخت 10 فیصد اور ڈیزل کی فروخت 4 فیصد زائد رہی۔