حجرہ شاہ مقیم میں اڑھائی کروڑ سے زائد کی گیس چوری میں ملوث سی این جی مالک کا تین روز جسمانی ریمانڈ
Posted on September 21, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
حجرہ شاہ مقیم : حجرہ شاہ مقیم میں اڑھائی کروڑ سے زائد کی گیس چوری میں ملوث سی این جی مالک کا تین روز جسمانی ریمانڈ،دوکروڑ اٹھاون لاکھ کی گیس چوری میں محکمہ سو ئی نادرن گیس کا عامر نامی ملازم ملوث رہا ،یومیہ 70ہزار کی گیس چوری کر تے رہے،سوئی گیس ملازم یومیہ پانچ ہزار وصول کر تا رہا،پولیس حراست میں لیاقت علی شاہ کے انکشافات،گیس چوری سے لوٹی گئی رقم حکومتی خزانہ میں واپسی کی خاطر تفتیش کا سلسلہ جاری ہے،تفتیشی سیل انچارج محمد ریاض بھٹی سب انسپکٹر کی صحافیوں سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق مشہور زمانہ دوکروڑ اٹھاون لاکھ مالیتی گیس چوری میں ملوث المقیم سی این جی اسٹیشن حجرہ شاہ مقیم کاملک لیاقت علی شاہ جو کہ روپوش تھا۔
پولیس تھانہ حجرہ نے ڈرامائی انداز میں لاہور کے علاقہ ایڈن ٹاور سے گرفتار کیا ،ملزم کو عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جس سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ،تفتیشی انچارج انوسٹی گیشن سب انسپکٹر محمد ریاض بھٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ محکمہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ ساہیوال کا محمد عامر نامی ملازم انکے ساتھ ملوث تھا جو گیس چوری کی مد میں خود موقع پر آکر پانچ ہزار یومیہ لیتا تھا جبکہ انھیں گیس چوری کی مد میں یومیہ ستر ہزار تک آمدن ہوتی تھی جبکہ گیس لوڈ شیڈنگ کے دوران بھی گیس چوری کا سلسلہ جاری رہتا تھا ملزم نے دوران تفتیش اڑھائی کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری کرنیکا کا انکشاف کیا ہے واضع رہے کہ لیاقت علی شاہ کا اسی این جی پمپ گزشتہ عرصہ سے بند پڑا ہے جبکہ ملزم فرار تھا جسے حجرہ شاہ مقیم پولیس نے گرفتار کر لیا۔