گیس فراہمی میں کمی، کھاد کی درآمدی شرح میں اضافہ

Fertilizer

Fertilizer

لاہور (جیوڈیسک) گیس کی کم فراہمی کے باعث کھاد کی درآمد بڑھ گئی، رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران ایک سو چھیاسی فیصد زائد کھاد دیگر ممالک سے منگوائی گئی۔

گیس کی کم فراہمی، کھاد کی درآمد میں 186 فیصد اضافہ جولائی سے اگست 3 لاکھ 4 ہزار ٹن کھاد درآمد کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اگست تک تین لاکھ، چار ہزار ٹن کھاد درآمد کی گئی، جو پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں دو لاکھ ٹن زائد ہے، رواں مالی سال کے دوران کھاد کی درآمد پربارہ کروڑ، سینتالیس لاکھ ڈالر کا کثیر زر مبادلہ خرچ ہوا۔