گیس فراہمی سے متعلق ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور وفاق کے مذاکرات کامیاب

Gas

Gas

لاہور (جیوڈیسک) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور وفاقی حکومت کے مابین گیس کی فراہمی کے شیڈول کی تبدیلی کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد ٹیکسٹائل ملوں نے ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں گذشتہ روز آپٹما عہدے داروں پر مشتمل ٹیم نے وفاقی وزیر پٹرولیم اور وزارت ٹیکسٹائل سے مذاکرات کئے نئے شیڈول کے مطابق ٹیکسٹائل ملوں کو رات 8 بجے سے رات 2 بجے تک گیس کی فراہمی کی جائے گی۔