کراچی (جیوڈیسک) سوئی سدرن نے گیس چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی میں 1500 غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے ہیں۔ سوئی سدرن ترجمان کے حکام کے مطابق کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے مہران ٹاون میں با اثر مافیا نے 1500 گھروں میں غیر قانونی گیس کنکشن دیئے ہوئے تھے۔
مافیا کنکشن دینے کے 1500 روپے لیتی تھی جبکہ 500 روپے ماہانہ بھی لئے جاتے تھے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے کارروائی کرتے ہوئے تمام غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق گیس چوری کا خاتمہ کمپنی کی اولین ترجیح ہے، 1 فیصد گیس ضائع ہونے سے ادارے کو تقریبا 1.3 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔