لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے گیس چوری کے ملزم کی ضمانت خارج کر دی، ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو ملزم عمر کی جانب سے بتایا گیا تھانہ نشتر کالونی کی پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
گیس چوری کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں، تفتیشی افسر اور محکمہ سوئی گیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم عمر فیروز پور روڈ پر اپنے گھر سے پانج سو گھروں کو گیس چوری کر کے عرصہ درزا سے فروخت کر رہا تھا۔
اس سارے معاملہ کے ثبوت بھی موجود ہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی جس پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اس کوشش کو ناکام بنا کر احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔