لاہور (جیوڈیسک) محکمہ پراسیکیوشن نے گیس چوری مقدمات کی سماعت کیلیے ہرضلع میں اسپیشل کورٹ بنانے اور روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی سماعت کیلیے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔ محکمہ پراسکیوشن کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2012 سے لیکر 30 جون 2013 ک گیس چوری کے کل 339 مقدمات درج ہوئے۔ 278 ملزمان کے چالان عدالتوں میں پیش ہوئے جبکہ 158 ملزمان کا ٹرائل مختلف عدالتوں میں جاری ہے۔
سابق ایم این اے مہدی حسن بھٹی سمیت 49 ملزمان کو پولیس گیس چوری کے مقدمات میں گرفتار نہیں کر سکی اور گیس چوری کے مقدمہ میں صرف ایک ملزم کو ہی تین سال قید کی سزا ہوئی ہے۔ پراسکیوٹر جنرل پنجاب صداقت علی خان کاکہنا ہے۔
کہ گیس چوری کیس میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ محکمہ پراسکیوشن نے گیس چوروں کے کیسز کے جلد فیصلہ کیلیے ہرضلع میں اسپیشل کورٹ بنانے اور کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کیلیے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا گیا۔