گیس چوری: سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کے خلاف مقدمہ درج

Gas theft

Gas theft

لاہور (جیوڈیسک) لاہور گیس چوری کے الزام میں سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔ دو روز قبل لاہور کے علاقے راوی روڈ میں سوئی گیس حکام نے الامین ڈائینگ فیکٹری میں کاروائی کی۔

فیکٹری میں بائی پاس کر کے گیس چوری کی جا رہی تھی جس پر حکام نے کنکشن منقطع کر دیا اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد الامین فیکٹری کے مالکان امین بٹ اور قیصر امین بٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔ الامین ڈائینگ فیکٹری کے خلاف چند ماہ پہلے بھی کاروائی کرتے ہوئے گیس چوری پکڑی گئی تھی لیکن بااثر ہونے کی وجہ سے ملزمان نے دوبارہ بائی پاسز لگا لیے تھے۔