سکردو(جیوڈیسک) سکردو میں گاشا بروم چوٹی سر کرنے کے بعد اسپین کے پانچ کوہ پیما لاپتہ ہو گئے جبکہ چند روز قبل لاپتہ ہونیوالے ایرانی کوہ پیماں کی تلاش کے لیے آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گاشا بروم چوٹی سر کرنے کے بعد واپس آنے والے اسپین کے پانچ کوہ پیماں کا بیس کیمپ سے رابطہ بھی منقطع ہے۔
بیس کیمپ میں موجود چھ اسپینش کوہ پیما مقامی پورٹرز کے ساتھ اپنے لاپتا ساتھیوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ لاپتہ کوہ پیماں کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن بھی دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ریسیکو ٹیموں نے حادثے کی جگہ کی نشاندہی کر لی ہے۔