پٹرول کا بحران حکومتی نااہلی کا نتیجہ ہے۔ محمد حامد رضا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد : سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ پٹرول کا بحران حکومتی نااہلی کا نتیجہ ہے۔وزیر اعظم پاکستان گستاخانہ خاکوں کے مسئلے پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائیں۔

آرمی چیف کو بیرون ملک عزت اور وقار ملنا فخر کی بات ہے۔جنرل راحیل شریف نے برطانوی حکومت کے سامنے جرأت مندانہ مئوقف پیش کیا ہے۔حکومت اذان سے پہلے درود شریف پڑھنے پر پابندی لگانے سے باز رہے۔حکومت دھاندلی کی شفاف تحقیقات میں سنجیدہ نہیں ۔حکومتی بدنیتی کی وجہ سے پھر سیاسی حالات تصادم کی طرف جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے ترجمان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے مئوقف اور مطالبات کی حمایت کرتے ہیں ۔فضل اللہ کو عالمی دہشتگرد قرار دینا خوش آئند ہے۔اکیسیویں ترمیم کی مخالفت کرنے والے قومی اتحاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ یورپ کی فکری دہشتگردی کے مقابلے کیلئے امت مسلمہ کا اتحاد نا گزیر ہو چکا ہے۔مسلمان جرم ضعیفی کی سزا بھگت رہے ہیں۔

مسلم حکمرانوں کی بے حسی اور بزدلی کی وجہ سے مسلمان دنیا بھر میں نا انصافیوں اور امتیازی رویوں کا شکا ر ہیں ۔یورپ کو اسلام دشمنی مہنگی پڑے گی ۔پیرس ملین مارچ کے مقابلے میں مسلم حکمران مدینہ منورہ مارچ کا اعلان کریں ۔ حکمرانوں کوعو امی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ۔حکومتی نا اہلی کی وجہ سے بجلی ، گیس ، پٹرول کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔
ارشد مصطفائی (میڈیا سیل)
0300-8045698