پیر محل میں پٹرول کی غیر قانونی فروخت کا سلسلہ دوبارہ عروج پر پہنچ گیا
Posted on May 4, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
پیر محل (میاں اسد حفیظ) پیرمحل میں پٹرول کی غیر قانونی فروخت کا سلسلہ دوبارہ عروج پر پہنچ گیا بوتلیں پٹرول بم بن چکے ہیں جو آبادی میں قائم ہیں جن کی وجہ سے کسی وقت بھی کوئی المناک سانحہ وقوع پزیر ہوسکتا ہے شہریوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ان غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کریں۔
ان خیالات کا اظہار ایک سروے کے دوران متعدد افراد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لوگوں نے مزید بتایا کہ غیر قانونی طور قائم یہ پٹرول ایجنسیاں ہر قسم کے حفاظتی انتظامات کے بغیر پٹرول فروخت کرتی ہے جس کی وجہ سے کسی وقت بھی معمولی غفلت کی وجہ سے کسی المناک سانحہ کا سبب بن سکتے ہیں شہریوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور پٹرول کی غیر قانونی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کر کے اس گھناونے کاروبار کو بند کروائیں تا کہ کسی حادثہ سے بچا جا سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com