پٹرول کی قلت پر چلانے والوں میں (ن) لیگی بھی شامل ہیں: بلال خان

Petrol

Petrol

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) پٹرول کی قلت پر چلانے والوں میں (ن) لیگی بھی شامل ہیں حکومت کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہیں تو استعفے کیوں نہیں دیتے۔ ان خیالات کا اظہارت حریک انصاف سے ہمدردی رکھنے والے شہریوں بلال خان لودھی، ولید ارشد، شیخ دائود اور دیگر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب پیپلز پارٹی کے بعد باری کے فارمولہ پر(ن) لیگ اقتدار میں آئی تھی عوامی اکثریت یہ جان چکی تھی کہ موجودہ دور پیپلز پارٹی کے دور سے زیادہ بدترین ہو گا۔

پھر قوم نے دیکھ لیا کہ کہ لوڈشیڈنگ، مہنگی بجلی، سوئی گیس بحران، سی این جی بحران، انصاف اور امن وامان کی روز بروز بگڑتی ہوئی صورتحال کے باوجود حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف رہ کر دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان پاکستانیوں کو قرضوں اور ٹیکسز کے بوجھ تلے دباتا چلا جارہا ہے۔اپنی تمام تر ناکامیوں کے باوجود عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا سلسلہ اپنے عروج پرپہنچ گیا ہے۔پٹرول کی قلت پر آج (ن) لیگی سپورٹرز بھی چلارہے ہیں یہی حکومت رہی تو عوام کو سانس لینا بھی مشکل ہوجائے گا۔

متعدد شہریوں نے کہا کہ ابھی یہاں پٹرول کی قلت ہوئی ہے تو لوگ پاگل ہوئے جاتے ہیں تھر کے ان خاندانوں سے پوچھا جائے جن کے بچے عیاش حکمرانوں کی غفلت کی وجہ سے خوراک اور پانی نہ ملنے کی وجہ سے مر رہے ہیں۔