قلندر لاہوری حضرت علامہ اقبال سچے عاشق رسول

News

News

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) قلندر لاہوری حضرت علامہ اقبال سچے عاشق رسول تھے۔ آج کی والدہ اگر سیدہ فاطمة الزہرہ کی عملی سیرت کا نمونہ بن جائے تو معاشرے میں حسین جیسے نوجوان پیدا ہوں۔ جہاں اللہ تعالیٰ نے اپنے ساتھ محمد عربیۖ کی اطاعت کا حکم دیا وہیں اپنی عبادت کے بعد والدین پر احسان اور حسن سلوک کی بھی حکم دیا ہے۔

والدین کا منکر چاہے جتنا بھی پرہیز گار اور متقی کیوں نہ ہو اس کی کوئی عبادت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین جماعت اہلسنت کے ڈویژنل کنوینئر قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے گزشتہ روز عوامی تحریک ضلع لیہ کے نائب صدر مخدوم عادل شاہجہان قریشی کی والدہ محترمہ ، محمد طارق شاہ ایڈووکیٹ کی بھابی اور محمد یعقوب قریشی ، مخدوم قمرالزمان قریشی کی ہمشیرہ کی قل خوانی کے موقع پر ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نماز ، روزہ ، زکٰوة کا حکم دیا۔ جس پر حضور نبی کریمۖ نے خود عمل کیا۔ اور آپۖ کے سچے دوست حضرت ابو بکر صدیق نے بھی منکرین زکٰوة کے ساتھ جنگ کی۔ یہ وہ لوگ تھے جو نماز تو پڑھتے لیکن زکٰوة نہ دیتے تھے۔

کچھ لوگ نماز قائم کرنے کی بات کر کے نماز نہیں پڑھتے۔ حالانکہ واضح طور پر نماز پڑھنے کا حکم آیا ہے۔ نماز تو مقتل کے مسٔلے پر تیروں اور تلواروں کے سائے میں پڑھی جاتی ہے۔ قلندر لاہوری علامہ اقبال اس دور کے بہت بڑے ولی تھے۔ جنہوں نے آئندہ سینکڑوں سالوں کیلئے مسلمانوں کو قرآن پاک کی روشنی میں ایک راستہ دکھایا۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پاکستان میں بحرانی کیفیت کے خاتمہ اور استحکام کے لیئے خصوصی دعا بھی کروائی۔ قرآن خوانی میں ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن، پیپلز پارٹی ضلع لیہ کے صدر شہاب الدین خان سیہڑ، چوہدری اطہر مقبول، منیر عباس ایڈووکیٹ، ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال، ڈاکٹر محبوب قریشی، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ، سید رضاء شاہ، طارق علیم کھر، سابق ایم پی اے صفدر عباس بھٹی، چوہدری شوکت گجر، ملک سیف اللہ ایڈووکیٹ، سابق صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ ، شفیع لاشاری، سردار ذوالفقار خان ایڈووکیٹ۔

ضلعی صدر جماعت اہلسنت سید غوث شاہ گیلانی، قاری عظمت اللہ باروی، قاری رمضان باروی، حاجی ریاض بھٹی، شیخ امین گڈو، ملک عبدالحمید سامٹیہ، مہر حبیب اللہ گرواں ایڈووکیٹ صدر بار لیہ، مہر ریاض سیال جنرل سیکریٹری بار کروڑ، غلام مصطفی جونی ممبر بار پنجاب سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔