گوہر خان نے ریئلٹی شو بگ باس کا ساتواں سیزن جیت لیا

Gauhar Khan

Gauhar Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کی ٹی وی ادکارہ اور ماڈل گوہر خان نے ریئلٹی شو ”بگ باس” کا ساتواں سیزن جیت لیا ہے۔

گوہر نے تنیشا مکھرجی کو گرینڈ فنالے میں شکست دے کر پچاس لاکھ روپے کا انعام بھی جیتا ہے۔ انہوں نے بگ باس کے گھر پر ایک سو چار دن جبکہ تنیشا نے ایک سو پانچ دن گزارے۔

بگ باس بھارت میں ایک بے حد مقبول ترین ریئلٹی شو ہے اور بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کئی سال سے اس کی میزبانی کر رہے ہیں لیکن اس بار ناظرین نے ان پر جانبداری کا الزام لگایا۔

گوہر اداکارہ نگار خان کی بہن ہیں اور انھوں نے دو ہزار تین میں ”مس انڈیا دا مسٹری” میں اداکاری کی تھی لیکن فلم فلاپ ہو گئی تھی۔